بلین ٹری منصوبے 195

بلین ٹری منصوبہ وزیر اعظم کے میرٹ اور شفافیت کے وژن کے مطابق جاری ہے، ملک امین اسلم

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا کہ بلین ٹری وفاقی حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، منصوبے میں مکمل شفافیت کے پہلو کو روز اول سے مقدم رکھا گیا۔

انھوں نے کہا یہ منصوبہ وزیر اعظم کے میرٹ اور شفافیت کے وژن کے مطابق جاری ہے، عالمی ماحولیاتی اداروں نے بھی منصوبے سے متعلق شفافیت کا اعتراف کیا، اس منصوبے کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے عدالت سے بھرپور تعاون کریں گے۔

یاد رہے کہ یکم دسمبر کو سپریم کورٹ میں 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے اس منصوبے کی تمام تفصیلات تصاویر سمیت طلب کر لی تھیں، سپریم کورٹ نے وزارت موسمیاتی تبدیلی سے بھی سیٹلائٹ تصاویر مانگیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں