301

بلڈنگ مرمت میں گھپلا، اینٹی کرپشن کی ٹیکسٹ بک بورڈ میں انسپکشن

رپورٹنگ آن لائن۔۔

اینٹی کرپشن لاہور ریجن کی ٹیکنیکل ٹیم نے پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور کی عمارت کی انسپکشن کی۔
بلڈنگ مرمت
شہری تنویر سرور نے اینٹی کرپشن کو درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا گیاتھا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات اور پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے ملازمین نے بورڈ کی عمارت کی پہلی منزل پر Renovation کے نام پر ایک کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد اخراجات کئے تاہم منصوبے کا ٹینڈر کیا گیا نہ ہی منصوبے کی تکمیل پر پی سی فور جاری کیا گیا
بلڈنگ مرمت
جبکہ مرمت کے دوران ناقص مٹیریل کے علاوہ ناقص بجلی کی تاریں اور من چاہے ریٹس پر نان شیڈول آئٹمز استعمال کیئے ۔

اینٹی کرپشن کے ڈپٹی ڈائیریکٹر محمد اصغر نے ٹیم کے ہمراہ بورڈ آفس میں وزٹ کیا تو کرپٹ مافیا میں کھلبلی مچ گئی اور ٹیم کو سفارشیں کرواتے نظر آئے۔تاہم ٹیم نے کسی قسم کے دباؤ میں آئے بغیر انسپکشن مکمل کی اور متعلقہ مٹیریل کے نمونے اکٹھے کرنے کے بعد واپس روانہ ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں