کوئٹہ(رپورٹنگ آن لائن)مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی، بلوچستان کے سیاسی مسئلے کو صوبائی قیادت دیکھ رہی ہے،پی ڈی ایم اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بی این پی مینگل کے بانی سردار عطاللہ مینگل کی فاتحہ خوانی کے بعد کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سیاسی صورت حال اور وزیراعلی جام کمال کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد کا معاملہ صوبائی قیادت دیکھ رہی ہے۔
