ڈاکٹرعشرت العباد

بلوچستان واقعہ میں بھارت اور را کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے،ڈاکٹرعشرت العباد

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سابق گورنر سندھ وسربراہ میری پہچان پاکستان(ایم پی پی)ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ بلوچستان واقعہ میں بھارت اور را کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں،بلوچستان کا واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے،یہ واقعہ وفاق اور صوبائی حکومت کی بیڈ گورننس ہے۔

دبئی میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلوچستان واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ سوشل میڈیا پر پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف جو مہم چلائی جا رہی ہے ان کے خلاف سخت ترین کاروائی ہونی چاہئے۔نیشنل ایکشن پلان پر دوبارہ متحرک ہوکر دہشت گردی کا مکمل قلع قمع کیا جائے فوجی جوانوں کو سلام تحسین اور شہدا کو خراج عقید پیش کرتا ہوں۔ ہم فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔

ایم پی پی پورے ملک میں مظاہرے اور فوج سے یکجہتی کے پروگرام منعقد کر رہی ہے۔ ہم ریاست کو کبھی کمزور نہیں ہونے دیں گے فوج کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ ملک دشمنوں کے لئے زمین تنگ کردی جائے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ہم سب کی ریڈ لائن ہے اور وفاقی او صوبائی حکومتوں کو گڈ گورننس سے ان دشمنوں کے گرد گھیرا تنگ کرنا ہوگا۔