مریم نوازشریف 29

بلوچستان کو فتنہ نہیں فتنہ الخوارج کا سامنا ہے، مریم نواز

کوئٹہ(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بلوچستان کو فتنہ نہیں بلکہ فتنہ الخوارج کا سامنا ہے، فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن میں ہرممکن تعاون فراہم کریں گے، بلوچستان کے لیے پنجاب کے وسائل اور خدمت حاضر ہیں، دعا ہے کہ بلوچستان سے دہشت گردی کا جلد خاتمہ ہو۔

انہوں نے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے لیے 10 ارب روپے کی معاونت کا اعلان کیا ہے۔یہ بات انہوں نے منگل کو دورہ کوئٹہ کے موقع پر ایف سی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب کے دوران کہی۔ اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی فورسز کے لیے 10 ارب روپے کی معاونت کا اعلان کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کا جذبہ اور پاکستان سے وابستگی قابل ستائش ہے، بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کریگی، ہم بلوچستان کے ساتھ ہیں، دہشت گردی کا خاتمہ قومی یکجہتی سے ممکن ہے، بلوچستان میں امن، استحکام اور خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں۔

مریم نوا ز نے کہا کہ بلوچستان کو فتنہ نہیں بلکہ فتنہ الخوارج کا سامنا ہے، فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن میں ہرممکن تعاون فراہم کریں گے، بلوچستان کے لیے پنجاب کے وسائل اور خدمت حاضر ہیں، دعا ہے کہ بلوچستان سے دہشت گردی کا جلد خاتمہ ہو۔وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف کو بلوچستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، سکیورٹی فورسز کے لیے 10ارب روپے کی معاونت مثبت اور قابل تحسین اقدام ہے، بلوچستان میں حکومت اور اپوزیشن عوامی فلاح کے لیے متحد ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں