سینیٹر محمد عبدالقادر

بلوچستان سے آزاد حیثیت میں منتخب سینیٹر محمد عبدالقادر نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) بلوچستان سے آزاد حیثیت میں منتخب سینیٹر محمد عبدالقادر نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی، عبدالقادر بلوچستان سے سینیٹ انتخابات میں سب سے زیادہ 11ووٹ حاصل کرنے والے سینیٹر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری شخصیت اور سینیٹ انتخابات 2021میں بلوچستان سے آزاد حیثیت میں منتخب سینیٹر محمد عبدالقادر نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی، محمد عبدالقادر کو سینیٹ انتخابات سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن کےلئے تحریک انصاف کا ٹکٹ دیا تھا لیکن تحریک بلوچستان کے رہنماﺅں کی جانب سے احتجاج کے بعد عبدالقادر سے ٹکٹ واپس لے لیا گیا تھا اور تحریک انصاف کی جانب سے ظہور آغا کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا جبکہ عبدالقادر کو بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے اپنا امیدوار بنانے کا اعلان کیا گیا لیکن انتخابات میں عبدالقادر نے آزاد حیثیت سے ہی سینیٹ انتخاب لڑا اور تحریک انصاف نے اپنے امیدوار ظہور آغا کو الیکشن سے دستبردار کروادیا گیا،

عبدالقادر آزاد حیثیت میں بلوچستان سے سینیٹ الیکشن سب سے زیادہ گیارہ ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے۔عبدالقادر نے تحریک انصاف کا ٹوٹ واپس لینے پر کہا تھا کہ عمران خان کا ورکر ہوں اور ان کے ساتھ رہوں گا۔