لاہور(رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات کرانے کے اقدام کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے بارے فریقین سے دلائل طلب کر لئے ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے کرنل (ر)مبشر جاوید سمیت 22 افراد کی درخواستوں پر سماعت کی ۔درخواست میں پنجاب حکومت ،چیف سیکرٹری اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست گزاروںنے موقف اپنایا کہ حکومت کی جانب سے غیر قانونی طور پر بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
استدعا ہے کہ عدالت حکومت کو بلدیاتی انتخابات کروانے سے روکے ۔ بلدیاتی نمائندوں کو جتنے ماہ عہدوں سے الگ کیا گیا وہ ٹائم پیریڈ فراہم کیا جائے ۔