وفاقی وزیر مراد سعید 247

بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، مراد سعید کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاف کی خلاف ورزی سے متعلق وفاقی وزیر مراد سعید اور صوبائی وزرا کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

الیکشن کمیشن کے 2 رکنی بینچ نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاف کی خلاف ورزی سے متعلق وفاقی وزیر مراد سعید، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور صوبائی وزرا کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ مراد سعید کے وکیل کی جانب سے موقف آختیار کیا گیا کہ ثبوت پیش کیے جائیں کہ کہاں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں کہ مراد سعید اس جلسے میں شریک تھے،ہمیں نے تحریری ثبوت جمع کروا دیے ہیں آپ دیکھ لیں۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 100 روپے ہی جرمانہ عائد کر دیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیئے کہ ہم اب اس پر آرڈر کریں گے۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد الیئکش کمیشن نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں