شاہ محمودقریشی 157

بلدیاتی انتخابات بارے عدالتی حکم پر عمل نہ ہوا تو یہ الیکشن کمیشن کی بدنیتی ہوگی، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے شیڈول کے مطابق کل ہفتہ 31دسمبر کو اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کرانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات بارے عدالتی حکم پر عمل نہ ہوا تو یہ الیکشن کمیشن کی بدنیتی ہوگی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلام آبادہائی کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے،الیکشن کمیشن کوقانون کے مطابق حکم پرعمل کرناچاہئے، حکم پرعمل نہ ہواتویہ الیکشن کمیشن کی بدنیتی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن اب مزید لیت ولعل سے کام نہیں لے سکتا ،جتنی رکاوٹ وہ ڈال سکتے تھے انہوں نے ڈال لی۔

انہوں نے نئی یوسی کابہانہ بنایا۔ انہوں نے کہاکہ انشااللہ(آج) اسلام آبادکی عوام بلے پرووٹ لگائے گی۔انہوں نے کہاکہ اگر وفاقی حکومت کی جانب سے رکاوٹ ڈالی گئی تو عوام احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔دریں اثناء تحریک انصاف کے رہنماء علی نواز اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ (آج) عام انتخابات کی پہلی اینٹ رکھ دی جائیگی، پی ٹی آئی واضح اکثریت سے کامیاب ہوگی جبکہ آنیوالے سال میں عام انتخابات ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں