الیکشن کمیشن

بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے احکامات جاری کردیے

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) الیکشن کمیشن نے سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق احکامات جاری کردیے، 15 دن کے اندر قوانین میں ضروری ترامیم کریں ،نقشہ جات اور ضروری ڈیٹا الیکشن کمیشن کو فراہم کیا جائے ، یکم دسمبر سے قوانین کے مطابق حلقہ بندی کا آغاز کردیا جائے گا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لیے صوبائی حکومت کو 15 دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ 15 دن کے اندر قوانین میں ضروری ترامیم کرے اور نقشہ جات و ضروری ڈیٹا الیکشن کمیشن کو فراہم کرے،یکم دسمبر سے قوانین کے مطابق حلقہ بندی کا آغاز کردیں گے، حلقہ بندی تکمیل کے بعد فوری الیکشن شیڈول جاری کیا جائے گا ،الیکشن کمیشن کے مطابق وزارت داخلہ کو 10 دن کی مہلت دیتے ہوئے ضروری دستاویزات پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے،حکم عدولی کی صورت میں حلقہ بندی تکمیل کے بعد الیکشن کا شیڈول جاری ہوگا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں 14 فروری 2021 کو بلدیاتی اداروں کی معیاد ختم ہوئی تھی، اسلام آباد میں 50 یونین کونسلیں ہوں گی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ڈیٹا کی عدم فراہمی پر حلقہ بندی کا کام 6 دسمبر سے شروع کردیں گے، حلقہ بندی کامکمل شیڈول کمیشن کی منظوری کے لیے پیش کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔