شہباز شریف

بلدیاتی اداروں کے موجود نہ ہونے سے عوام کو بہت نقصان اٹھانا پڑا ‘شہباز شریف

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بحالی نچلی ترین سطح پر عوام کو بااختیار بنانے کی طرف ایک ناگزیر امر ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ان اداروں کے موجود نہ ہونے سے عوام کو بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وہ تمام لوگ خراج تحسین کے مستحق ہیں جو ان اداروں کی بحالی کے مطالبے پر مضبوطی سے ڈٹے رہے اور اس کے لیے طویل جدوجہد کی۔