سپریم کورٹ 224

بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر

لاہور(رپورٹنگ آں لائن) پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کردی ۔

درخواست میں موقف اپنایا گیاہے کہ 2013 کی حلقہ بندیاں متروک ہو چکیں، پنجاب بھر میں نئی حلقہ بندیاں کر دی گئی ہیں۔:صرف چند ماہ کیلئے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے سے اربوں روپے کا ضیاع ہوگا۔عدالت سے استدعاہے کہ عدالت عظمی 25 مارچ کے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کے حکم کو کالعدم قرار دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں