نادرا

بلا ضرورت فوٹو کاپی نہ کروائیں اور نادرا کے دفاتر میں صرف اصل دستاویزات دکھائیں،نادرا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے شناختی دستاویزات کی فوٹو کاپی کروانے والوں کیلیے پیغام جاری کر دیا۔

شناختی دستاویزات کی فوٹو کاپی کروانا بہت سے کاموں کیلیے ضروری ہوتا ہے لیکن یہ کام کتنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، اس کا اندازہ اکثر شہریوں کو نہیں ہوتا۔نادرا نے مفاد عامہ میں جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ بلا ضرورت فوٹو کاپی نہ کروائیں اور نادرا کے دفاتر میں صرف اصل دستاویزات دکھائیں۔

پیغام میں کہا گیاہے کہ نادرا دفاتر میں اسی کی جاری کردہ دستاویزات مثلا شناختی کارڈ، ایف آر سی، ب فارم وغیرہ اصل کے بجائے اس پر لکھا ہوا نمبر ساتھ لائیں۔اتھارٹی کے مطابق دیگر اداروں کی جاری کردہ مطلوبہ دستاویزات کو ساتھ لانا ضروری ہے جو نادرا دفتر میں اسکین کرنے کے بعد واپس کر دی جائیں گی۔