کراچی (ر پورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ فرزند زرداری کا آئی ایم ایف کے حوالے سے حافظہ بے حد کمزور ہے۔ بلاول کے نانا 3 بار، والدہ 5 اور والد ایک بار آئی ایم ایف کے پاس گئے تھے۔ بلاول کی وزیراعظم پر دن رات تنقید پر شرم بھی سرجھکائے ہوئے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی سیکریٹریٹ انصاف ہاوس سے جاری اپنے بیان میں کیا۔ خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول کے بے مقصد کے بیانات سے قوم بیوقوف نہیں بنے گی۔
پڑچی چیئرمن نے سندھ کے عوام کے استحصال میں کوئی کمی نہیں چھوڑی۔معیشت کو وینٹیلیٹر پر چھوڑجانے والے آج بہتری پر پریشان ہیں۔ ماضی میں دو سیاسی جماعتوں نے اداروں کو درباری بنایا اور ملکی خزانے پر ہاتھ صاف کیا۔ اپوزیشن جماعتیں ماضی کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور جی ڈی پی کا موجودہ جی ڈی پی سے موازنہ کرے۔ دونوں جماعتوں نے پارلیمنٹ کو صرف اپنے فائدے کیلئے استعمال کیا۔ پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کو نظر انداز کرکے دوبارہ پی ڈی ایم سے اتحاد کرنے جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ پھر این آر او کیلئے دربدر پھرے گا۔ وقت نے ثابت کردیا ان چوروں کیلئے عمران خان نے درست کہا تھا۔ بلاول اور مریم جاگتے ہوئے وزیراعظم بننے کے خواب دیکھتے ہیں۔یہ اپنے الزامات کو ثابت کرنے کیلئے دلائل بھی نہیں دے سکتے۔ خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ معیشت میں بہتری کی خبروں نے اپوزیشن کو احساس کمتری میں ڈال دیا ہے، اس وقت پوری اپوزیشن سوگوار ہے۔