سینیٹر شبلی فراز

بلاول کے جذباتی بیانات منطق و حقائق سے عاری ہیں،سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلاول کے جذباتی بیانات منطق و حقائق سے عاری ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں کہا اپوزیشن کو انتخابات کے بعد اپنی شکست تسلیم نہ کرنے کی بری روایت کو ترک کرنا ہوگا۔ ایسا رویہ جمہوری اقدار کے منافی ہے۔ جمہوریت کا لیکچر دینے والے جمہوری طرز عمل اپنائیں۔ وفاقی وزیر نے کہا ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والے گلگت بلتستان کے عوام کے ووٹ کو عزت دینے کو تیار نہیں۔

جی بی میں تمام سروے پاکستان تحریک انصاف کی برتری اور عمران خان کو مقبول رہنما دکھا چکے تھے۔ گذشتہ دس سال میں گلگت بلتستان کے عوام کیلئے کچھ نہ کرنے والوں کو ووٹ کیسے ملتے۔