اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ بلاول نے خود کو کورونا کی وجہ سے قرنطینہ کرلیا، اپنی جان کی حفاظت آپ کا حق ہے یہی حق عام عوام کا بھی ہے۔
جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے بیان میں شہباز گل نے کہا عوام کی جانیں جان بوجھ کر خطرے میں ڈالی جا رہی ہیں، جعلی لیڈر جلسے کر کے عوام کی جانوں سے کھلواڑ کر رہے ہیں۔