اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بلاول صاحب ، بتائیں کہ اب تک کتنی ویکسین خریدی ہے ،وفاق نے سندھ حکومت کو این ایف سی ایو کی مد میں 1600ارب دیئے ان کا کیا استعمال ہوا ، بلاول کو توعمران خان کا شکرگذار ہونا چاہیے جنہوں نے احساس ایمرجنسی کیشن کا 35فیصد سندھ کے عوام کو دیئے ، بلاول بتائیں کہ اب تک ان کی سندھ حکومت نے کوویڈ ریسپانس کے لئے کیا کارنامہ سرانجام دیا ۔
جمعہ کو بلاول زرداری کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ سندھ حکومت نے کوویڈ ریسپانڈ کے لئے 5ارب کے جو فنڈز مختص کیے وہ کہاں خرچ ہوئے ، بلاول صاحب ،آپ کو اپنے مشیر بدل لیں جو آپ کو سچ کی بجائے جھوٹ بتا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی کوویڈ19 سے نبردآزما ہونے کے لئے مجموعی حکمت عملی ، سمارٹ لاک ڈان پالیسی کو عالمی ادارہ صحت سمیت دنیا بھر نے سراہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی کاوشوں سے اب تک ملک بھر میں 79لاکھ 52ہزار 574 خوراکیں دی جاچکی ہیں ،کوویڈ 19سے نبردآزماہونے کے لئے آکسیجن کی پیداوار کو یومیہ پیداوار400سے 800میٹرک ٹن تک لاچکے ہیں، یہ 66فیصد اضافہ ہے ، یومیہ ٹیسٹوں کی صلاحیت 50ہزار تک پہنچ چکی ہے