اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) رہنما پیپلزپارٹی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے کامیاب دورے دیکھ کہ عمران خان جھنجلاہٹ کے شکار ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں راہنما پیپلزپارٹی سینیٹر پلوشہ کا کہنا تھا کہ فواد چودھری اور شیریں مزاری سیاسی بہروپیئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے کامیاب دورے دیکھ کہ عمران خان جھنجلاہٹ کے شکار ہیں۔ سینیٹر پلوشہ خان ن کہا کہ بھارتیوں اور یہودیوں کے چندے پر پلنے والے عناصر آج بلاول بھٹو زرداری پر الزام تراشی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی مودی کی مارکیٹنگ کرتے رہے ہیں، عمران خان بتائیں ذلفی بخاری کو اسرائیل کیوں بھیجا تھا ؟