بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کی پشاور میں پادری ولیم سراج کے قتل کی مذمت

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ دورِ حکومت میں اقلیتوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھتا جا رہا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں پادری ولیم سراج کے قتل کی مذمت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ چرچ آف پاکستان کے پادری کا عبادت گاہ سے واپسی پر دن دیہاڑے قتل ملک میں مذہبی اقلیتوں کے تحفظ پر ایک سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دورِ حکومت میں اقلیتوں اور پسماندہ طبقات میں عدم تحفظ اور محرومیوں کا احساس بڑھتا جا رہا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نامعلوم افراد کی فائرنگ کا شکار ہوجانے والے پادری کے ورثا سے بھی افسوس کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو نے پشاور میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے پادری کے دوسرے ساتھی کی صحت یابی کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔