بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کی پاکستانی ہندوبرادری اور دنیا بھر میں ہولی تہوار منانے والوں کو مبارکباد

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی ہندوبرادری اور دنیا بھر میں ہولی تہوار منانے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہولی معاشرے میں نفرت، تعصب اور ظلم کے خاتمے کا پیغام جبکہ بھائی چارے کو فروغ اور امید کو روشن کرنے کا تہوار ہے،73کے آئین میں پاکستانی اقلیتوں کو یکساں حقوق اور عبادت کی مکمل آزادی دی گئی۔

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ہندوبرادری کو ہولی تہوار منانے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہولی بھائی چارے کو فروغ دینے اور امید کو روشن کرنے کا تہوار ہے،ہولی معاشرے میں نفرت،تعصب اور ظلم کے خاتمے کا پیغام ہے۔انہوں نے کہا کہ 1973ءکے آئین میں پاکستانی اقلیتوں کو یکساں حقوق دیئے گئے ہیں، پاکستان میں اقلیتوں کو عبادت کی ادائیگی کی مکمل آزادی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہندو اقلیتی برادری نے ہر شعبے میں ملکی ترقی کےلئے اہم کردار ادا کیا ہے