وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 148

بلاول بھٹو کی میران شاہ میں خودکش حملے کی شدید مذمت

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اوروفاقی وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے میران شاہ میں خودکش حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔

بلاول ہائوس میڈیا سے جاری بیان میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگرد حملے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور بچوں کی ہلاکتوں پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ شہید اہلکاروں حولدار زبیر قادر، سپاہی عزیر اصفر اور سپاہی قاسم مقصود کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہدا کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی، پوری قوم دہشتگردوں سے سینہ سپر پاک فوج کے ساتھ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں