شہباز شریف

بلاول بھٹو کی شہباز شریف سے ملاقات، مستقبل کی حکمت عملی پر بات چیت

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال ، رہنما ن لیگ وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب اور رہنما پیپلزپارٹی راجہ پرویز اشرف بھی شامل تھے ۔

ملاقات کے دوران مستقبل کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی ، اپوزیشن کے تین اراکین متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی سے غیر حاضر رہے ، ن لیگ، اے این پی اور بی این پی مینگل کے اراکین اجلاس میں شریک ہوئے ،جبکہ اجلاس میں پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم بھی غیر حاضری رہے ، جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالکریم چترالی بھی شریک نہیں ہوئے ، اپوزیشن کے 162افرادمیں سے 159اراکین نے اجلاس میں شرکت کی ۔