بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کا شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 5 فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہار رنج و غم

کراچی(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 5 فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پائیدار امن کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد ناگزیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی نے پاک افغان بارڈر کے علاقوں میں دہشتگرد حملوں میں اضافے کے رجحان پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، انہوں نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 5 فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس اور شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔

انہوں نے جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے، بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ قوم کو اپنے جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔