بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کا جسٹس عائشہ ملک کا اعلی ترین عدالت میں جج تعینات ہونے پر نیک تمناوں کا اظہار

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جسٹس عائشہ ملک کا اعلی ترین عدالت میں جج تعینات ہونے پر نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کا سپریم کورٹ کا جج تعینات ہونا خوش آئند ہے،

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں بطور جج تعیناتی سے دنیا میں پاکستان کا مثبت چہرہ مزید اجاگر ہوگا، جسٹس عائشہ ملک کی ملک کی سب سے بڑی عدالت میں تعیناتی نے مستقبل میں خواتین کے لئے ترقی کے دروازے کھول دئیے ہیں، جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی پاکستان میں خواتین کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کی منزل کی جانب ایک اور قدم ہے۔