بلاول بھٹو

بلاول بھٹو سے ڈونلڈ بلوم کی ملاقات، پاک امریکہ تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اورامریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاک امریکہ تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔

منگل کو چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے سبکدوش ہونیوالے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی.

بلاول بھٹو نے ڈونلڈ بلوم کی سفارتی خدمات کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔دونوں رہنمائوں نے پاک امریکہ تعلقات میں مزید استحکام پر اتفاق کیا۔