پیپلز پارٹی 68

بلاول بھٹو سے پی پی رہنماؤں کی ملاقاتیں، متعلقہ امور پر تبادلہ خیال

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے سینیٹرز اور پی پی رہنماؤں نے بلاول ہاؤس میں ملاقاتیں کیں۔بلاول بھٹو زرداری سے سینیٹر سرمد علی نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں سینیٹ سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سے سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کے معاون خصوصی سلیم بلوچ نے ملاقات کی اور پبلک ہیلتھ انجینیرنگ کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔

سینیٹر سرمد علی نے بھی بلاول ہاؤس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، ملاقات میں سینیٹ سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں