بلاول بھٹو زرداری 30

بلاول بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور سمیت عالمی امور پر بات چیت

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت عالمی امور پر بات چیت ہوئی۔بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے پاک برطانیہ تعاون میں اضافے کے حوالے سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کو اپنے خیالات سے آگاہ کیا۔بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سینیٹر شیری رحمان نے بھی رطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں