اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سربراہی میں زرداری ہاؤس میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اے پی سی ایجنڈے پر غور، رہنماؤں سے تجاویز طلب کیں،
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آل پارٹیز کانفرنس کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ لی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اے پی سی کے حوالے سے میڈیا اسٹریٹجی کو بھی حتمی شکل دی،مشاورتی اجلاس میں یوسف رضا گیلانی، نیر بخاری، فرحت اللہ بابر، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ و دیگر موجود تھے ،رخسانہ بنگش، نوید قمر، چوہدری منظور، نفیسہ شاہ، مصطفی نواز کھوکھر، نذیر ڈھوکی اور عثمان غازی بھی شریک ہوئے ۔