بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری کی گوادر کے علاقے کلمت میں مسلح افراد کی فائرنگ کی شدید مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گوادر کے علاقے کلمت میں مسلح افراد کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گرد امن اور خوشحالی کی دشمن ہیں، دہشت گرد نہیں چاہتے کہ بلوچستان آگے بڑھے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اس دہشت گرد حملے میں قیمتی جانی نقصان پر بہت افسوس ہے،جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اس دہشتگرد حملے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کی دعا کرتا ہوں۔

بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ جاں بحق افراد کے لیے بلند درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا ہے۔