وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری کی پشاور حملے کی مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پشاور حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی اور عام انتخابات سے قبل دہشت گردی کے واقعات معنی خیز ہیں، دہشتگردوں ،ان کے سرپرستوں اورسہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان ہی دہشتگردوں کا علاج ہے اس پر سختی سے عمل کیا جائے گا، پیپلزپارٹی کے کارکن اور عہدے دار خون کے عطیات دیکر زخمیوں کی جان بچائیں۔