بلاول بھٹو زرداری 49

بلاول بھٹو زرداری کی صادق آباد کے قریب پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے کی مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صادق آباد کے قریب پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یقین ہے کہ اس سنگین جْرم میں ملوث تمام مجرم جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکووَں کے حملے میں 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا ۔

انہوںنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ بہادر پولیس اہلکاروں نے ڈاکوؤں کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ نہوںنے کہاکہ یقین ہے کہ اس سنگین جْرم میں ملوث تمام مجرم جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں