اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے درگاہ عالیہ غوثیہ گولڑہ شریف کے پیر سید مہر فرید الحق گیلانی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہاہے کہ پیر سید مہر فرید الحق گیلانی کی صوفیانہ تعلیمات کے فروغ کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اپنے بیان میںبلاول بھٹو زرداری نے درگاہ عالیہ غوثیہ گولڑہ شریف کے گدی نشین اور پیر سید مہر فرید الحق گیلانی کے والد پیر سید معین الحق شاہ گیلانی کے لئے صبر جمیل کی دعا ء کی ۔
بلاول بھٹو زرداری نے پیر سید مہر فرید الحق گیلانی کے انتقال پر درگاہ عالیہ غوثیہ گولڑہ شریف کے تمام عقیدت مندوں سے بھی افسوس کا اظہار کیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے پیر سید مہر فرید الحق گیلانی کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ انہوںنے کہاکہ پیر سید مہر فرید الحق گیلانی کی صوفیانہ تعلیمات کے فروغ کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔









