اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم ایران پر اسرائیلی جارحیت کو رکوانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے،اسرائیل کی جانب سے ایران کی خودمختاری اور سالمیت کی کھلی خلاف ورزی پر عالمی برادری نوٹس لے۔
اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کو خطے میں قیام امن کے حوالے سے تشویش ناک قرار دیدیا۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ غزہ پر اپنے مظالم پر پردہ ڈالنے کے لئے اسرائیل نے ایران پر بزدلانہ حملہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم ایران پر اسرائیلی جارحیت کو رکوانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے،اسرائیل کی جانب سے ایران کی خودمختاری اور سالمیت کی کھلی خلاف ورزی پر عالمی برادری نوٹس لے۔









