اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چین میں شدید بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے ۔
اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر حکومتِ چین اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوںنے کہاکہ اس مشکل وقت میں پیپلز پارٹی سمیت تمام پاکستانیوں کی دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
بلاول بھٹوزر داری نے کہاکہ پاکستان اور چین صرف دو پڑوسی ممالک نہیں، ہمارے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاک ـ چین تعلقات غیرمتزلزل اعتماد اور بے مثال محبت پر قائم دو مضبوط دوستوں اور بھائیوں کا رشتہ ہے۔








