بلاول بھٹو زردار ی

بلاول بھٹو زرداری کا پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گھوٹکی کے سابق صدر سید لطیف شاہ کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گھوٹکی کے سابق صدر سید لطیف شاہ کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم لطیف شاہ کے فرزند منتظر شاہ سے انکے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہاکہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

انہوںنے کہاکہ مرحوم سید لطیف شاہ کی پارٹی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔