بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری کا ضلع مہمند میں محنت کش کان کنوں کی ہلاکت پر اظہارِ رنج و غم

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع مہمند میں محنت کش کان کنوں کی ہلاکت پر اظہارِ رنج و غم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملبے میں پھنسے غریب مزدوروں کی جانیں بچانے کے لیئے حکومت اپنی ذمہ داری نبھائے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنائے۔
انہوں نے کہاکہ آئندہ اس طرح کے حادثات کی روک تھام کیلئے جلد و موثر اقدام اٹھائے جائیں۔
انہوں نے کہاکہ ریاست یہ یقینی بنائے کہ دو وقت کی روٹی کی قیمت مزدور کی جان نہ بنے۔

بلاول بھٹو زر داری نے ہدایت کی کہ پی پی پی کارکنان ریسکیو آپریشن میں انتظامیہ کی مدد اور متاثرہ خاندانوں کا دکھ بانٹیں۔

پی پی پی چیئرمین نے جاں بحق محنت کشوں کے ورثاء سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔