بلاول بھٹوزرداری 64

بلاول بھٹو زرداری کا شمالی وزیرستان میں 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شمالی وزیرستان میں 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کا ایکشن پوری قوم کے پختہ عزم اور ارادوں کا آئینہ دار ہے۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ انتہاپسندی اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آپریشن میں میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم کی شہاد ت پر اظہار افسوس کیا ۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میجر حمزہ اسرار شہید اور سپاہی محمد نعیم شہید کو خراج عقیدت اور درجات کی بلندی کی دعا ء کی ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میجر حمزہ اسرار شہید اور سپاہی محمد نعیم شہید کے خاندانوں سے ساتھ اظہار ہمدردی، صبر جمیل کی دعا ء کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں