بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری کاپنڈی بھٹیاں کے قریب موٹروے پر بس حادثہ پر افسوس کا اظہار

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پنڈی بھٹیاں کے قریب موٹروے پر بس حادثہ پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ المناک حادثے کی خبر سن کر صدمے میں ہوں۔اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوںحادثے کے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے،

ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔ انہوںنے کہا کہ حادثے کے اسباب معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کی جائے،حادثات کی روک تھام کے لیے حکومت اور عوام کو اپنا اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔