لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے میڈیا ایڈوائزر فرخ بصیر سے ان کے جواں سالہ بھانجے جہانزیب احمد کے انتقال پر افسوس و ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔
اپنے تعزیتی پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ساری پارٹی آپ کے ساتھ ہے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔