میئر 65

بلاتفریق شہریوں کے تحفظ کیلئے کھڑا رہوں گا،میئر نیویارک

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن)ظہران ممدانی نے نیویارک میئر کے عہدے کا حلف اٹھالیا، 34 سالہ ظہران ممدانی نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر حلف اٹھایا۔

سٹی ہال میں منعقدہ تقریب میں ممدانی نے اپنے دادا، دادی کے قرآن پاک استعمال کیے، رکن کانگریس برنی سینڈرز نے ظہران ممدانی سے عہدے کا حلف لیا۔شہر کے پہلے مسلم میئر ظہران ممدانی نے خطاب میں کہا کہ آج سے نئے عہد کا آغاز ہوگیا، اگر آپ نیو یارک کے شہری ہیں تو میں بلاتفریق آپ کا میئر ہوں۔ظہران ممدانی نے نیو یارک کا میئر بننا اپنے لیے اعزاز قرار دیا اور کہا کہ وہ تمام شہریوں کے حقوق کے لیے لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں کہ میں آپ سب کا تحفظ کروں گا، نیویارک کے شہریوں کے ساتھ ہر طرح کے حالات میں کھڑا رہوں گا۔درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ہونیکے باوجودلوگوں کی بڑی تعداد نے ظہران ممدانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں