حج مقامات

بغیر اجازت حج مقامات میں داخلے پر بے دخلی اور بلیک لسٹ کی سزا

ریاض (رپورٹنگ آن لائن) سعودی محکمہ امن عامہ نے مقیم غیرملکیوں کو بغیر اجازت حج مقامات پر جانے کے سنگین نتائج سے خبردارکیا ہے۔ جو غیرملکی حج ہدایات کی خلاف ورزی کرے گا اسے کڑی سزا دی جائے گی۔

سعودی محکمہ امن عامہ نے ٹویٹر پر بیان میں کہا کہ’ بغیر حج اجازت نامے منی، مزدلفہ ، عرفات اور مکہ جانے کی سزا سعودی عرب سے بے دخلی جبکہ اسے خاص مدت تک بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔

اس دوران وہ کسی بھی ویزے پر سعودی عرب نہیں آسکے گا۔سعودی حکومت نے اس سال فیصلہ کررکھا ہے کہ نئے کورونا وائرس سے حج کے زائرین کو بچانے کے لیے محدود تعداد میں لوگوں کو حج کرایا جائے گاجازت نامے کے بغیرکسی بھی غیرملکی کو منی، مزدلفہ اورعرفات جانے کی اجازت نہیں۔

پابندی کی خلاف ورزی پر سولہ غیرملکیوں پر فی کس دس ہزار ریال جرمانہ کیا گیا ہے۔