آئی جی

بغیرلائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کاحکم

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے بغیرلائسنس ڈرائیونگ والوں کے خلاف سخت کارروائی کاحکم دیدیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں ماہ بغیرلائسنس گاڑی چلانے پر 1 لاکھ 78 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف مزید سخت کارروائیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے بتایا کہ لاہورٹریفک پولیس نے 70 ہزار سے زائد شہریوں کو بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر بھاری جرمانے کیے۔

صوبہ بھر میں لائسنس کی چیکنگ کو یقینی بنانے کے موثر اقدامات کیے جائیں، بغیر لائسنس گاڑی موٹرسائیکل چلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔جرمانے اورقانونی کارروائی سے بچنے کے لئے شہری اپناڈرائیونگ لائسنس بنوائیں، شہریوں کومحفوظ سفرفراہم کرناٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔