حنا دلپذیر 151

بعض کردار آپ کی شخصیت کا حصہ بن جاتے ہیں ‘ حنا دلپذیر

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ حنا دلپذیر نے کہا ہے کہ بعض کردار آپ کی شخصیت کا حصہ بن جاتے ہیں اور ”مومو ”کا کردار بھی ایسا ہی ہے جو میرے شخصیت کے ساتھ نتھی ہوچکا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں نے کئی یاددگار کردار نبھائے ہیں لیکن ”بلبلے ”میں نبھایا گیا کردار میری شخصیت کا لازمی جزو بن چکاہے اور اگر کہیں باہر جائوں تو بچے اوربڑے یہ نہیں کہتے کہ وہ اداکارہ یا حنا دلپذیر جارہی ہے بلکہ سبھی کہیں ہیںوہ ”مومو ”جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ کوئی ایسا کردار مل جائے جو اس کردار کی چھاپ ہٹادے لیکن ابھی تک جتنے بھی کردار نبھائے ہیں وہ اس کردار کی جگہ نہیں لے سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں