شبلی فراز 211

بعض جماعتیں عوام کو قومی اداروں کے خلاف بھڑکانے کی غلطی کر رہی ہیں،شبلی فراز

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ بعض جماعتیں عوام کو قومی اداروں کے خلاف بھڑکانے کی غلطی کر رہی ہیں، قومی ادارے ملک کی بقا کی حیثیت رکھتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شبلی فراز نے اپنے بیان میں کیا کہ قانون کومطلوب عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، بعض جماعتیں عوام کو قومی اداروں کے خلاف بھڑکانے کی غلطی کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی ادارے ملک کی بقا اور سلامتی کی بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان نے ان کے آگے نہ پہلے سر جھکایا نہ اب سر جھکائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں