فرح ناز

بعض اداکارائیں شہرت کیلئے نازیبا جملے استعمال کرتی ہیں‘ فرح ناز

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)فلم و سٹیج کی معروف اداکارہ فرح ناز نے کہا ہے کہ بعض اداکارائیں شہرت کیلئے نازیبا جملے استعمال کرتی ہیں جو کامیابی کی ضمانت نہیں ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فنکار صرف فن کے ذریعے ہی شہرت حاصل کرتے ہیں فحاشی پھلانے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا ،انہوں نے کہا کہ بعض اداکارائیں شہرت حاصل کرنے کیلئے بیہودہ لباس اور نازیبا جملے استعمال کرتی ہیں جو کہ دوسرے فنکاروں کی بدنامی کا بھی باعث بنتی ہیں جو کسی طور مناسب نہیں۔

پر فرح ناز نے کہا کہ آج تک جتنا بھی کام کیا صاف ستھرا کیا فحاشی والا کوئی کردار نہیں کیا نا ہی کرونگی ،انہوں نے کہا کہ جس میں عزت نا ہوایسے کام سے گھر بیٹھنا پسند کرتی ہو۔