اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ بصارت محروم خاتون نے اقوام متحدہ میں بہترین تقریر کی ، پوری قوم کو فخر ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ نہ صرف مجھے بلکہ پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔ بصارت سے محروم ہیں اور وزارت امور خارجہ میں اہم عہدے پر فائز ہیں۔
اقوام متحدہ میں ایک بہترین تقریر کی۔ انہوںنے کہاکہ یہ وہ پاکستان ہے جہاں ہم ٹیلنٹ کی بنیاد پر لوگوں کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ مساوی مواقع اور ہمدردی سے بھرپور سرزمین۔ ماشاء اللہ!









