مریم نوازشریف 38

بصارت سے محروم افراد کی زندگیوں کو علم سے منور کرنیوالے قابل تحسین ہیں، مریم نواز

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کی زندگیوں کو علم سے منور کرنے والے قابل تحسین ہیں۔

بصارت کی نعمت سے محروم افراد کے رسم الخط ’بریل‘ کے عالمی دن پر پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ’بریل‘ کے موجد لوئس بریل کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ “بریل ” بصارت سے محروم افراد کے لئے علم اور امید کی کرن ہے، بصارت سے محروم افراد کی زندگیوں کو علم سے منور کرنے والے قابل تحسین ہیں، پنجاب میں سپیشل افراد کے سینٹر آف ایکسیلنس قائم کر رہے ہیں، بے بصارت افراد کے لئے سینٹر آف ایکسیلنس سپیشل ایجوکیشن سینٹرز میں بریل ریڈنگ سسٹم بھی مہیا کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سینٹر آف ایکسیلنس سپیشل ایجوکیشن میں بے بصارت افراد کر بریل پر پڑھتے دیکھ کر بے پایاں خوشی ہوئی۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ سینٹر آف ایکسیلنس سپیشل مراکز میں بریل نظام کتابت کے ذریعے درس وتدریس کا پورا سسٹم متحرک ہے، بصارت سے محروم افراد سپیشل صلاحیتوں کے مالک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں