مسرت جمشید چیمہ

بشری بیگم کاسیاست سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں لیکن پھربھی سیاسی مقدمے میں قید رکھا ہوا ہے’ مسرت چیمہ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اس وقت ظلم کرنا اتنا نارملائز کر دیا گیا ہے کہ بشری بیگم جن کا سیاست سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں انہیں بھی سیاسی مقدمے میں قید میں رکھا ہوا ہے۔

ایکس پرجاری اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ بشری بی بی کو جیل میں مناسب سہولیات تو دور کی بات ہے اپنی فیملی سے بھی ملنے کی اجازت نہیں ہے۔درخواست ضمانت کی سماعت جیسا بنیادی حق سلب کر لیا گیا ہے.

لیکن یہ سب ہتھکنڈے عمران خان اور بشری بیگم کو کمزور کرنے کی بجائے مزید مضبوط کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ جو ظلم نواز شریف نے بینظیر کے خلاف کیا تھا وہ اس ظلم و بربریت کے سامنے عشر عشیر بھی نہیں اور تاریخ ان وقت کے فرعونوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔