اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن )جعلی رسید اور پی ٹی آئی احتجاج کے دوران درج کیسز میں بشریٰ بی بی کی ایک اور بانی پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 11 فروری تک توسیع کر دی گئی۔
بانیء پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل انصر کیانی اور شمساء کیانی اسلام اّباد کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ کی عدالت پیش ہوئے۔وکیل انصر کیانی نے کہا کہ بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنائے جانے پر گرفتار ہیں، انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، وہ اڈیالہ جیل میں قید ہیں ویڈیو لنک کے ذریعے ان کی حاضری لگائی جائے۔
جج افضل مجوکہ نے کہا کہ میں آج پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمات میں مصروف ہوں، اس لیے آج کچھ نہیں ہو گا، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری درخواستِ ضمانت میں 11 فروری تک توسیع کر دی۔









