کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کی معروف اداکارہ، گلوکارہ، میزبان بشریٰ انصاری کی جانب سے سوشل میڈیا پر 1992ء کے ایک ڈرامے کا سین شیئر کرتے ہوئے پرانی یاد تازہ کی گئی ہے۔
انسٹا گرام پر بشریٰ انصاری نے اپنے 1992ء کے ایک ڈرامے ‘ذرا سی عورت’ کا ایک سین شیئر کیا ہے۔بشریٰ انصاری نے اپنی اس پوسٹ کے ذریعے مداحوں کی پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے اْس دور کے ڈراموں اور اداکارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔
بشریٰ انصاری کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ‘اللّٰہ کا شکر ہے ہم کچھ اچھا کام کر سکے، تْکّے میں نہیں ملی یہ شہرت۔’انہوں نے ہنستے ہوئے مزید لکھا کہ ‘شکر ہے یہ سوشل میڈیا اْس وقت نہیں تھا۔’